(تحریر سکندر ملک )
مجھے اپنے سوہدرہ کے کچھ لوگوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے۔ جس شخص نے دن رات محنت کرکے ہمارے علاقے کے لیے کام کروایا، آج کچھ لوگ اس کا کریڈٹ بلاوجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حقیقت سب کے سامنے ہے، کیونکہ لیٹر میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ کام کس کی کوششوں سے منظور ہوا۔ میں یہ ضرور مانتا ہوں، کچھ کام ایم این اے اور ایم پی اے فنڈ سے ہوئے اور جاری ہیں ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحب تک معاملہ پہنچانے، بار بار ملاقاتیں کرنے اور ان منصوبوں تک کی منظوری کے لیے مسلسل محنت کرنے والے صرف سابق وزیراعظم پاکستان کے ایڈوائزر اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر ریٹائر برگیڈیئر بابر علاؤدین صاحب تھے۔
اس لیے جس کا جتنا حق بنتا ہے، اتنا ہی کریڈٹ دینا چاہیے۔ کسی کی محنت کو نظر انداز کرنا یا اس کا کریڈٹ لینا نہ انصاف ہے اور نہ ہی مناسب۔
