دنیا کے لئے آج کاپیغام تیسری عالمی جنگ کی دستک

Spread the love

تحریر۔ چودھری شہزاد بشیر
دوسری عالمی جنگ کیسے شروع ہوئی
فرانس میں ایک قتل ہوا جس کی بدلے کی آگ نے دو ملکوں کو آنے سامنے کھڑا کر دیا فرانس کی مدد کے لئے ایک اور ملک شامل ہوا پھر آہستہ آہستہ یورپ پھر امریکہ برطانیہ اور چند ایشیا کے ملک بھی شامل ہوگیے
اب موجودہ حالات پہ غور کیجیے
اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا دیرینہ خواب
خطہ عرب کو آگ کی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اسرائیل اس خواب کو حقیقت بنانے کے لئے لبنان فلسطین شام عراق کو روندنے کے بعد ایک چار ہزار پرانی ایرانئ سلطنت کو خاک و خون کرنا چاہتاہے تا کہ اس کے بعد اسلامُ کی ایٹمی طاقت پاکستان کو کمزور کر سکے
اب امریکہ اور ایران کے تمام معاملات میز پر حل ہونے کے باوجود
صرف اسراہئل کی مرضی نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ دونوں فریق مکمل جنگ کی حالت میں آ چکے ہیں
اب غور کیجیے اور معاذنہ کیجیے
امریکہ ایران کی جنگ میں دوبئی کو شامل کیا جانا
امریکہ ایران کی جنگ میں قویت سعودی عرب کا شامل ہونا
امریکہ ایران کی جنگ میں تیسری جگہ سے یوکرائن کا ایران کے شپ پر حملہ
اور اب عراق سے سعودیہ آئل فیلڈ پر حملہ
ایسے نہیں لگتا کہ جیسے دنیا تیسری عالمی جنگ میں پہلے ہی داخل ہو چکی ہے
ایسے نہیں لگتا کہ دنیا کے گرو لوگ کچھ غائب کے ہاتھ ایک مکمل منصوبے کے ساتھ اس آگ پر تیل ڈال کر بڑے منظم انداز میں آہستہ آہستہ اس آگ کے شعلوں کو بھڑ کا رہے ہیں اود بس کسی بھی وقت پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے
مگر ایک بات بتا دیتا ہوں کہ جو طاقتیں یہ سوچ کر اس علمی آگ کو بھڑکا رہی ہیں وہُ بھی اس آگ سے ہاتھ نہیں سینک سکیں گی اب ایٹمی پٹاخے کسی نے بھی شادیوں کے لئے بچا کر نہیں رکھنے اگر یہ آگ بھڑکی تو یاد رکھنا سور اسرافیل وقت سے پہلے پھونکا جائے گا اور پرندے بھی شائد نہ بچیں انسانوں کی فصل دوبارہ اگنے میں شائد پھر صدیاں درکا ہوں
اس لئے تمام دنیا کے گرو لوگوں اور تمام بڑی طاقتوں کو چاہییے کہ ہوش کے ناخن لیں اور میز پر مک مکا کر لیں پھر بھی آخر کار دو چار کروڑ انسانوں کو جلا کر بھی تو میز پر بیٹھ کر ہی معاملہ حل ہونا ہے تو ابھی اکٹھے ہو کو مکا لو
ایک عاجز بندے کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں