(تحریر سکندر ملک )
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،میدان کل سجے گا ،مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تیسرے مرحلہ میں پونچھ ڈویژن کے انتخابات ہوں گے ضلع وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11385 ہے جس میں ایل اے 38 جموں 5 اور ایل اے 42 وادی 3 کے لیے امیدوران مد مقابل ہوں گے
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی معرکہ کل بروز اتوار سجے گا دوسرے مرحلہ کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر امیدوران میں مقابلہ ہے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ضلع وزیرآباد میں ایل اے 38 جموں 5 اور ایل اے 42 وادی 3 کے لیے 11 ہزار 385 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ضلع وزیرآباد میں جموں مہاجرین کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11247 ہے ضلع وزیرآباد میں وادی کشمیر سے 138 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ضلع بھر میں 26 پولنگ اسٹیشنز قائم ،ایل اے 38 جموں 5 کے لیے 26
وادی کے 2 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے17 مرد اور 7 خواتین پریذائڈنگ آفیسرز تعینات 7 زنانہ اور 19 مردانہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے لیے 11 امیدوار مدمقابل ہیں حلقہ ایل اے 42 وادی 3 کے لیے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا ایل اے 38 جموں 5 کی نشست پر مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ آزاد امیدوران بھی جیتنے کے لیے پر امید ہیں ایل اے 38 جموں 5 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے ذیشان یونس امیدوار ہیں جماعت اسلامی کے محمد عمر صدیق جرال الیکشن لڑ رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ شاہد اقبال میدان میں ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے اکبر ابراہیم بھی مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں اورایل اے 42 وادی 3 نشست سے مسلم لیگ ن کے سید شوکت علی شاہ امیدوار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف میدان میں اترے ہیں جماعت اسلامی کے سعید احمد خان ایڈووکیٹ انتخاب لڑ رہے ہیں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا انتخابی عمل کے لیے وزیرآباد شہر میں ایم سی ہائی اسکول میں پولنگ ہو گی جبکہ منصور والی ،ڈھونیکے ،نظام آباد سمیت علی پور چٹھہ میں مختلف مقامات پر بھی پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں ایل اے 38 جموں 5 اور ایل اے 42 وادی 3 کے امیدواران کو مہاجرین جموں کشمیر ووٹ کاسٹ کریں گے۔
