برٹش پاکستانیوں کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے قونصلر خدمات میں انقلابی اقدام پاکستان میں جائیداد کا انتقال برطانیہ سے براہ راست ممکن

Spread the love

لندن عارف چودھری

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبہ پنجاب میں جائیداد کی انتقال کے لیے ڈیجیٹل منتقلی اب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں براہ راست کی جاسکتی ہے۔

جائیداد کی منتقلی کے لیے کسی پاور آف اٹارنی یا کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔

اوورسیز پاکستانی خود پاکستان ہائی کمیشن آ کر اپنی شناخت کی تصدیق کروائیں اور اس سروس سے استفادہ حاصل کریں۔

جائیداد کے ڈیجیٹل انتقال کا عمل شفاف، تیز، اور بچت پر مبنی ہے۔ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز اب لندن سے براہ راست جائیداد انتقال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں