لندن عارف چودھری
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبہ پنجاب میں جائیداد کی انتقال کے لیے ڈیجیٹل منتقلی اب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں براہ راست کی جاسکتی ہے۔
جائیداد کی منتقلی کے لیے کسی پاور آف اٹارنی یا کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔
اوورسیز پاکستانی خود پاکستان ہائی کمیشن آ کر اپنی شناخت کی تصدیق کروائیں اور اس سروس سے استفادہ حاصل کریں۔
جائیداد کے ڈیجیٹل انتقال کا عمل شفاف، تیز، اور بچت پر مبنی ہے۔ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز اب لندن سے براہ راست جائیداد انتقال کر سکتے ہیں۔
