صفائی نصف ایمان ہے ۔

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
تمام دوستوں سے گزارش اپنے راستوں اور گلی محلوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔
ہم سب شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے راستے گندے ہیں، گلی محلے کچرے سے بھری ہوئی ہیں، بدبو آتی ہے، بیماریاں پھیلتی ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ یہ گندگی ہم خود ہی پھیلاتے ہیں؟

ہماری گلی محلے اس وقت صاف ہو سکتے ہیں ۔جب ہم گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں گے اور ہم خود ہی گلی محلوں کے اندر شاپر، بوتل، گھر کا کچرا پھینک دیتے ہیں۔ پھر جب پانی بند ہو جاتا ہے تو ہم ہی پریشان ہوتے ہیں۔

راستے، گلیاں، چوک سب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں۔

تمام دوستوں، بھائیوں اور اہل محلہ سے عاجزانہ درخواست ہے:

1. اپنے گھر کا کچرا اپنے گلی محلوں اور راستے میں مت پھینکیں۔
2. اپنے بچوں کو بھی صفائی کی عادت سکھائیں۔
3. مہینے میں ایک دن محلے کے نوجوان مل کرگلی محلے کی صفائی کریں۔
4. دکاندار حضرات اپنے دوکان کے سامنے خود صفائی کا خیال رکھیں۔

یاد رکھیں، حکومت یا بلدیہ سب کچھ نہیں کر سکتی۔ جب تک ہم خود خیال نہیں رکھیں گے، تبدیلی نہیں آئے گی۔

آئیں آج سے عہد کریں کہ ہم اپنے اردگرد کو صاف رکھیں گے۔ صاف ماحول، صحت مند زندگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں