تحریر /مرزا فیصل محمود
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں برطانیہ کی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار تین روزہ اجتماع 18,19,اور 20 ستمبر 2026 کو ہوا اور دعوت اسلامی نے شاندار تاریخ رقم کر دی اس تاریخی اجتماع کے اہتمام کو دعوت اسلامی سے وابستہ ایک ایک فرد کو دل ❤️ کی اتہاد گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں خصوصا امیر اہلسنت اور بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم عالیہ کو جنہوں نے ایسی پیاری تحریک دی جنہوں نے دیار غیر میں ہماری لئے اور ہماری نسلوں کو بچانے کے ایسا ماحول پیدا کر دیا جو جو گھرانا اس سے وابستہ ہو کر دین متین سے جڑ جائے گا انءشااللہ وہ پر فتن ماحول سے کٹ جائے اس کی زندگیوں میں مدنی انقلاب آجائیگا اور گھروں اور کاروبار میں خوب خوب برکتیں ہونگی اور بیوی بچے فرمانبردار ہونگے اور یہ سب دین اسلام کی پیروی کرنے کی بدولت ہی ممکن ہو گا بہرحال چلتے ہیں تین روزہ اجتماع پر ویڈیو کلپس پر جو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جب برطانیہ بھر سے قافلے نوٹنگھم کے اجتماع گاہ پر پہنچنے شروع ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ہم یہ مناظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دیکھ رہے کہ بسوں کی قطاریں حجاج کرام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر آ رہی ہیں بڑا ہی خوبصورت منظر تھا تمام ہی انتظامات اتنے احسن انداز میں کئے تھے کہ ناہی کوئی افراتفری کا ماحول تھا اجتماع گاہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اجتماع گاہ کے سائن بورڈز جگہ جگہ نصب کئے گئے تھے آگے پہنچے پر سیکورٹی چیک کی لائین اور دیگر آلات موجود تھے اور تمام افراد کی سیکورٹی چیک کے بعد ہی اجتماع گاہ میں اینٹری ہو رہی تھی جیسے ہی اجتماع گاہ میں داخل ہوئے تو بڑی بڑی مارکیز کا انتظام کیا گیا تھا اور ایک ذمیدار اسلامی بھائی بتا رہے تھے کہ ابتدا میں تقریباً 30ہزار اسلامی بھائیوں کے لئے انتظامات کئے گئے جو دوسرے دن نا کافی ہو گئے تھے اس کے بات ایک اور بہت بڑی مارکیز کا بندوست کیا گیا اور وہ بھی ناکافی ہو گئی اور لوگوں نے دوسری رات کیمپینگ ٹنٹ اپنے اپنے ساتھ لے کر آئے اور رات بسر کی اجتماع گاہ کی مارکیز اور ٹنٹوں نے منا کی یاد تازہ کر دی مارکیز کے علاؤہ مختلف اسٹال بھی دیکھنے کو میسر آئے جس میں مکتب المدینہ، ایف جی آر ایف ،نیو مسلم اور اسی طرح کے بہت سے اسٹال بھی موجود تھے ایف جی آر ایف کا اسٹال بھی عاشقان رسول کی توجہ کا مرکز رہا جہاں بہت سے ایوارڈز بھی رکھے گئے تھے جو دنیا بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں نا صرف برطانوی اداروں اور مختلف آرگنائزیشن سمیت دیگر ممالک کے آفیشلز نے دئیے تھے اس موقع پر ایف جی آر ایف یو کے یورپ اور کینیڈا کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری سے بات چیت کرنے کا موقع بھی میسر آیا منتظمین نے بڑے اچھے انتظامات کئے ہوئے تھے اجتماع گاہ کے اندر مختلف جگہوں پر بڑی بڑی اسکرینز آویزں کی گئی تھی تین روزہ اجتماع کے دوران مدنی چینل کا خوبصورت اسٹوڈیو بھی بنایا گیا جہاں سے لائیو نشریات بھی ٹیلی کاسٹ ہوتی رہی فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے ایمبولینسز بھی موجود تھیں وضو اور بہت الخلاء اور کھانےکے انتظامات بہت خوب تھے پانچ وقت باجماعت کے علاؤہ تہجد ،چاشت،اشراق اور دیگر نفلی عبادات کا بھی اہتمام ہوتا رہا اسٹیڈیز سرکل جگہ جگہ لگائے گئے تھے اہم بات یہ بھی تھے اس موقع پر سینکڑوں علما ۓ کرام کی دستار بندی بھی ہوئی –
عام پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی صرف پاکستانیوں کی ہی تحریک ہے -مگر اس تین روزہ اجتماع نے مجھے بلکل حیران کر دیا کہ اجتماع تو صرف یوکے لیول کا تھا ہی مگر اس میں قافلے ایشین ممالک جن میں انڈیا ،بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک پھر یورپین ،افریقن ممالک امریکہ کینیڈا اور آسٹریلیا سے بھی قافلے آئے تھے اور مختلف زبان بولنے والے عاشقان رسول آے تھےاور مجھے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری کا بنیادی مقصد جو وہ کہا کرتے تھے اور ہیں مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور یہ کوشش آج بھی جاری ہے اس تین روزہ اجتماع میں جہاں نمازوں کا اہتمام ہوا اسٹیڈیز سرکل لگے وہاں فرض علوم بھی سیکھنے کو ملیے اپنی نمازوں کی درستگی وضو اور غسل کے فرائض اور بہت کچھ سیکھنے کو میسر آیا جو گھر بیٹھے نہیں سیکھا جا سکتا تھا اور سب سے بڑی اپنی بات سوچ کو بدلنے کا موقع میسر آیا کہ ہمارے جینے کا حقیقی مقصد کیا ہے جو ہزاروں عاشقان رسول کے دل میں پیوست ہوگی اور ایک نئی سوچ اور نئی جینے کی امنگ لے کر اپنے اپنے گھروں،اپنے اپنے شہریوں اور اپنے اپنے ممالک میں لے کر جائیں گے اجتماع کے آخری روز نگران شورئ مولانا عمران عطاری کا فکر انگیز خطاب اور رکن شورئ حاجی عبدل حبیب عطاری کی حاضری نے چار چاند لگا دئے اور آخر میں رقعت انگیز دعا اور فکر مدینہ نے سماء باندھ دیا – ایک بار پھر پوری دعوت اسلامی اور تمام منتظمین کو تین روزہ اجتماع کی کامیابی پر بہت بہت مبارکباد ہو اس موقع پر رکن شورئ اور دعوت اسلامی برطانیہ کے سربراہ حاجی خالد عطاری نے اگلے سال ستمبر میں دوسرے تین روزہ اجتماع کا اعلان بھی کر دیا جو ستمبر 2027 کا انعقاد پزیر ہو گا -انءشااللہ
یقینا دعوت اسلامی نے تاریخ رقم کر دی ہے
اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے
