(تحریر سکندر ملک)
استاد صرف کتابوں کا علم نہیں دیتا، بلکہ زندگی کو سمجھنے کا شعور بھی عطا کرتا ہے۔ وہ ہماری غلطیوں کو سنوارتا، ہماری صلاحیتوں کو پہچانتا اور کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔
والدین کے بعد اگر کوئی شخصیت ہماری زندگی کو سنوارنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے تو وہ استاد ہے۔ استاد کی محنت، ڈانٹ، رہنمائی اور دعائیں ہی ایک عام طالب علم کو کامیاب انسان بناتی ہیں۔
تمام قابلِ احترام اساتذہ کو ٹیچر ڈے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کی محنتوں کو قبول فرمائے، آپ کو ہمیشہ عزت، صحت اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین ۔
“استاد وہ چراغ ہے جو خود جل کر دوسروں کی زندگی روشن کرتا ہے۔”
سوہدرہ ٹیچر ڈے کے موقع پر
سابقہ پرنسپل پبلک ہائی سکول وزیراباد ملک زاہد حلیل ۔ماسٹر ملک عبدالطیف کو سلام
