27 اکتوبر کو پورے پاکستان اور کشمیر میں یومِ سیاہ منایا جاتا ھے

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
یومِ سیاہ کشمیر – 27 اکتوبر 2026
27 اکتوبر کو پورے پاکستان اور کشمیر میں یومِ سیاہ منایا جاتا ھے ۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔اس دن بھارتی فوج سری نگر میں اتری تھی۔
کشمیری مسلمان آج تک اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس دن ہم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
پاکستان کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔
اللہ کشمیر کو آزادی عطا فرمائے۔ 27 اکتوبر 1947 کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ھے، جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کیں۔
2. ہم یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو بتاتے ہیں کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ھے۔ 77 سال سے زائد عرصہ سے کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔اس دن کا مقصد کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ھے۔. ہمیں چاہیے کہ ہم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑیں اور کشمیریوں کی آواز بنیں۔
شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں