کرونا وائرس کی وجہ سے غریب اور بے سہارا لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔اکرام الدین

Spread the love

صوبائی اور قومی ممبران اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں جمع کرے۔چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی خبر رساں ادارہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ کرونا وائرس وبا آور آفت کی وجہ سے غریب، یتیم، بے سہارا، اور بے روزگار لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ہر سخت اور مشکل وقت میں کسی سیاسی ممبر نے اپنے حلقے کے عوام کا ساتھ نہیں دیا ووٹ لینے کے وقت سیاسی لوگ غریبوں کے دروازے کھکٹاتے ہے لیکن جب اقتدار مل جاتا ہے تو غریب کے مسائل و مشکلات کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کہ ایا غریب کے ساتھ کیا ہوا ہے اور کیا ہو رہا ہے اس غریب عوام کے ووٹ کی وجہ سے آپ سب سیاسی لوگ آج مزے کر رہے ہیں غریبوں کے ساتھ جو آج ہو رہا ہے یہ وقت آپ سیاسی لوگوں پر بھی آسکتا ہے غریب کے مسائل و مشکلات کی خبر سن کر سیاسی قائدین اپنے موبائل فون بند کرتے ہے تا کہ غریب اور یتیم کا فون نہ ائے کیونکہ غریبوں نے آپ سیاسی ممبران پر احسان کیا ہے اس لئے آج غریب کے ساتھ ظلم و زیادتی شروع ہے کرونا احساس فنڈز سے غریب عوام محرومی کا شکار ہے لیکن جن کا حق نہیں انکو پیسے ملتے ہے لیکن غریب کو پوچھنے والا کون ہے خدارا یہ سیاسی اخباری بیانات چھوڑ دیں اس وقت کرونا وائرس اور ملک میں جاری لاک ڈون کی وجہ سے غریبوں کے گھر میں چولہا بند ہے جو ملکی عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران سینیٹ اور ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس سے ملک میں جاری لاک ڈون اور بحران کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزان ہے تمام ممبران اسمبلی و سینیٹ کو چاہیے کہ ایک ماہ کی تنخواہ جو کہ 30 سے 35 ارب بنتی ہے کرونا احساس فنڈ میں جمع کرے کیونکہ یہ سب ممبران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہی منتخب ہوئے ہے اس سخت حالات میں اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہ کرے اور غریب، یتیم، بے سہارا، اور بے روزگار مزدور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی پرزور مطالبہ ہے کہ اس سخت حالات میں غریب، بے سہارا اور بے روزگار لوگوں کی آواز بنے اور سچ لکھنے کے ذریعے اپنے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرے کیونکہ خدمت کرنا مومن مسلمان کی نشانی ہے اللہ ہم سب کو کامل مومن بنا دیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں