جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کھلنے والے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے 1 بجے تک سرکاری دفاتر میں کام جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 روز کھلنے والے سرکاری دفاتر صبح 10 سے 3 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز دفاتر صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔خیال رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
