جہلم پیمرا کی عدم توجہی، سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پیمرا کی عدم توجہی، سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھرمار،نوجوان نسل سمیت معصوم بچے بے راہ روی کا شکار ہونے لگے، عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں نے عریانی پھیلانے کے مرتکب فحش چینلز کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی چینلز جن کو معاشرے میں اب بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور کوئی گھر ایسا نہیں جہاں ٹیلیویژن نہ دیکھا جاتا ہو، کئی کئی گھروں میں 3/4 ٹیلیویژن موجود ہیں جس سے گھر کے افرادآگاہی سے مستفیدہورہے ہیں زیادہ تر بچوں کی تعداد کارٹونز، جبکہ خواتین انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دیکھنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن بیشتر ٹی وی چینلز دوران ِ پروگرام کمرشل اشتہارات میں انتہائی غیر اخلاقی فحش اور گھٹیا اشتہارات نشر کرتے ہیں جس کیوجہ سے بچے والدین اور والدین بچوں کے سامنے شرمندہ ہوجاتے ہیں لگتا ہے کہ یہ اشتہار ات کسی اور ملک کے لئے فلمائے جاتے ہیں لیکن انہیں تجرباتی طور پروطن عزیز میں نشر کرکے شہریوں کے برداشت کرنے کے پیمانے کو چیک کیا جاتاہے تاکہ اگر میدان صاف ملے تو یورپی طرز کے طور پر بے حیائی کے اشتہار ات نشر کرکے مذہبی اقدار کا مذاق اڑایا جا سکے۔ ان ٹی وی چینلز پر دن اور رات کے اوقات میں انتہائی گھٹیا غیر اخلاقی اشتہارات نشر کرکے بے حیائی پھیلانے کے مرتکب مالکان گھٹیا اشتہارات تیار کرنے والے افراد سے چند کوڑیوں کے عوض وطن عزیز کی نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنارہے ہیں،قابل زکر بات یہ ہے کہ ایشیا سیٹ 7 سمیت پاک سیٹ سیٹلائیٹ جو پاکستان کی مخصوص نشریاتی سیٹلائٹ ہے جس پر کنٹرول بھی پمپرا اور حکومت پاکستان کاہے ان سیٹلا ئٹس پر اس قسم کے فحش غیر اخلاقی اشتہارات چلائے جانا سمجھ سے بالا تر ہے، جو کہ پیمرا کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان ہے، شہر کی عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں نے کہا ہے کہ ہمارے ایمان اور صبر کا امتحان نہ لیا جائے حکومت فوری نوٹس لیتے ہیں فحاشی، عریانی پھیلانے کے مرتکب ٹی وی چینلز کی نشریات کو فی الفور بند کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ نوجوان نسل کو بے حیائی، عریانی سے روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں