بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سالانہ انتحابات

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سالانہ انتحابات کے لیے پولنگ مورخہ 9جنوری بروز ہفتہ کو بار ھال جوڈیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں ھو گی.پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیگی.انتحابات کی نگرانی چیرمین سید صفدر علی کاظمی ایڈووکیٹ اور ممبران لیاقت ظہیر بھٹی ایڈووکیٹ، فیصل محمود گوندل ایڈووکیٹ پر مشتمل تین رکنی بورڈ کریگا. الیکشن میں 776 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.الیکشن میں صدارت کے لئے محمد ارشد کنگ ایڈووکیٹ اور محمد شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر احمد فراز لودھی ایڈووکیٹ اور عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ھو گا.دیگر نشستوں پر عمران سرور بھٹی ایڈووکیٹ نائب صدر ،محمد منیب احمد چیمہ جوائنٹ سیکریٹری، ارسلان اکرم سپال فنانس سیکریٹری، سید حماد حسین ترمزی لائبریرین، نعمان احسن بھٹی آڈیٹر اور مرزا ظہیر انجم بیگ، گلفام طاہر چیمہ، محمد اقبال سندھو، محمد عصمت میر، منور حسین طوری، نصراللہ خاں چٹھہ،رانا عبدالحئی، تصدق حسین چٹھہ، جاوید اقبال چیمہ، میاں بلال منظور اور افتحار احمد چوہان ایڈووکیٹس بلا مقابلہ اراکین مجلس عاملہ منتخب ھو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں