جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے صدر تھانہ کے ایس ایچ او غلام اصغر تنیو نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان صابر جمالی اور میانداد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ولایتی شراب کی 23بوتلیں بر آمد کی ہیں اور موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی ہے واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ایس ایچ او غلام اصغر تنیو کے مطابق ملزمان بلوچستان سے شراب جیکب آباد لارہے تھے کہ عمرانی موڑ چوکی کے قریب پکڑے گئے۔
