15 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے عمرانی لاڑو کے قریب بلوچستان سے آنے والی موٹر سائیکل کو روک کو مسمات وڈیری اور منگل مرہٹو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 15 کلو چرس برآمد کرلی ہے پولیس نے گرفتار دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بلوچستان سے چرس اسمگلنگ کرکے تنگوانی لے جارہے تھے کہ اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں