بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سالانہ انتحابات میں محمد شہباز چیمہ صدر اور عدنان شکر گورائیہ جنرل سیکرٹری منتحب ھو گئے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سالانہ انتحابات میں محمد شہباز چیمہ صدر اور عدنان شکر گورائیہ جنرل سیکرٹری منتحب ھو گئے. الیکشن کے لئے پولنگ چئرمین الیکشن بورڈ سید صفدر علی کاظمی ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی جوڈیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں منعقد ھوئے. پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی.کل 776 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 584 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے 6 ووٹ تیکنیکی بنیاد پر مسترد کر دیئے گئے.. باقی پول شدہ 578 ووٹوں میں محمد شہباز چیمہ ایڈووکیٹ 417 ووٹ لے کر واضع اکثریت سے سال 2021-22 کے لئے صدر منتحب ھو گئے ان کے مد مقابل محمد ارشد کنگ ایڈووکیٹ نے162 ووٹ حاصل کئے. جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عدنان شکر گورایئہ 324 ووٹ لیکر منتحب ھو گئے جبکہ ان کے مقابلہ میں احمد فراز لودھی 254 ووٹ حاصل کر سکے. جتینے والے امیدواروں کا تعلق مستنصر علی گوندل گروپ سے ھے. بار کے باقی عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین پہلے ہی بلا مقابلہ منتحب ھو چکے ھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں