جیکب آباد ( رپورٹ: زاہد حسین رند)روحانی طلبہ جماعت سندھ زون 1 کے صدر عظمت اللہ طاہری نے جیکب آباد میں ٹیلیفون کے ذریعے صوبائی پریس سیکریٹری فقیر محمد آصف منجھو طاہری کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ہونے والے بیروزگار نوجوانوں میں راشن بیگ، نقد رقم اور حفاظتی ساماں تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں، اس لئے ہمیں اللہ پاک کو راضی کرنا پڑیگا اور استغفار کی کثرت کرنی پڑیگی، انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بیماری اللہ پاک کی طرف سے آتی ہے اور اس بیماری کو ختم بھی اللہ پاک کی ذات ہی کرسکتی ہے، ہمیں اپنے نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے اس وبا سے نجات حاصل کرنی ہے اس کا بہتریں راستہ احتیاط ہے۔
