کرونا جیسے سخت وبا کے موقع پر مسلم لیگ ن پارٹی نے عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ایڈوائزر یوتھ ونگ سوات
سوات(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ن ایڈوائزر یوتھ ونگ سوات سید غفور شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے بجائے کرونا وبا پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے سخت وبا کے موقع پر مسلم لیگ ن پارٹی نے ملکی عوام کا بھرپور ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ناقص انتظامات کے وجہ سےکرونا کیسیز روز بروز بڑھ رہی ہے بالخصوص طبئ عملے کیلئے ناقص انتظامات کے وجہ سے حال ہی میں حیات اباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کئی فیمیل نرسز سٹاف کا کرونا ٹیسٹ مسبت آیا ہے حالانکہ طبئ عملہ فرنٹ لائن پر اس وباء کے خلاف لڑ رہے ہے حکومت اور ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کےناقص اور غیر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے طبئ عملہ متاثر ہو رہی ہے اور دوسرے طرف نیب نیازی گھٹ جوڑ حکومت اپوزیشن کے پیچھے لگی ہوئے ہیں اگر حکومت نے طبئ عملے کیلئے خصوصی اقدامات نہیں کیے تو ایسا وقت ائے گا کہ ایک بھی میڈیکل سٹاف بھی اس کرونا سے نہیں بچے گا تو اس کا اثر عوام پر پڑھے گا مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کے طرف سے حفاظتی کیٹس مھیا کی گئ ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینر امیر مقام نے پختونخواہ کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں تقسیم کیے جس پر ہم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ایڈوائزر یوتھ ونگ سوات سید غفور شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ سیاسی انتقام کا راستہ چھوڑ کر موجودہ وائرس کی وبا پر توجہ دے کر خصوصی انتظامات کرے تا کہ عوام کرونا وائرس سے بچ سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل ہو سکے۔