(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج کرنے پر این ایچ ایس کے سٹاف کا شکریہ ادا کرنے کے لئے طلباء و طالبات میں تصویری مقابلہ کرایا گیا جس بچ کا مقصد ڈاکٹر وں، نرسوں، فارمسسٹز، پیرا میڈک سٹاف اور دیگر عملے کی کوششوں کو سراہنا تھا ۔ اس مقابلے میں 3 سال کی عمر سے لیکر 16 سال کی عمر تک کے بچوں نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق 34 پوائنٹس لیکر مسکان آمین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ علینہ 28 پوائنٹس لیکر دوسرے اور عدن وقار 16 پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر آئے ۔ جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام احمد کو دیا گیا جنھوں نے 10 نمبر حاصل کئے ۔ فرسٹ آنے والی طالبہ کو 20 پاونڈ، سیکنڈ کو 15 اور تھرڈ کو 10 پاونڈ اور حوصلہ افزائی کا انعام لینے والے کو 5 پاونڈ کیش دئیے گئے ۔ ان بچوں کی تصاویر کو مختلف ہسپتالوں میں لگایا جائے گا۔ یاد رہے کہ مصطفائیہ شریف ایک ایسی آرگنائزیشن ہے جو کہ چیرٹی کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس قسم کے مختلف پروگرام کرواتی رہتی ہے۔ تاکہ انگلینڈ میں رہتے ہوئے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے