اسامہ مجید چیمہ نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے شہر میں پانی کے لائینوں سے پانی کے رسنے پر متعلقہ ادارے سے رپورٹ طلب کرلی

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے شہر میں پانی کے لائینوں سے پانی کے رسنے پر متعلقہ ادارے سے رپورٹ طلب کرلی، پینے کے پانی کے لائینوں کے نقائص دور کرنے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ فوری نوٹس لیں، شہر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے محکمہ برقیات عملی اقدامات کرے، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، شہر میں جگہ جگہ پانی کے پائب لائینوں سے پانی کے رسنے سے پانی کے قلت کا سامنا اور سڑکیں خراب ہورہی ہیں گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے صفائی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول میسر ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دربار ہال تحصیل آفس گلگت میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسمیں ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ، محکمہ برقیات، واٹر منیجمنٹ، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، اور GDA کے آفیسران شریک تھے، انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی انہوں نے شہریوں کے جانب سے بجلی لوڈ شیڈنگ کے بڑھتے ہوئے شکایات لمحہ فکریہ ہے جسکے تدارک کیلئے محکمہ برقیات کو ردار ادا کرنا چاہیے، محکمہ برقیات کے درخواست پر لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے بھاری برقی آلات کے استعمال کے خلاف روزانہ کاروائی کریں گے تاکہ شہریوں کو بجلی کے منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، محکمہ واسا، واٹر منیجمنٹ اور واسپ کے نمائندوں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے تاکہ پانی کے ترسیل میں درپیش مشکلات حل ہوسکے، بعد ازاں اجلاس میں شریک اداروں کے نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کے جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے جانب سے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیکر اسسٹنٹ گلگت کو اصلاح احوال کیلئے تحریری احکامات دئے تھے آج کا یہ اجلاس اس سلسلے کڑی ہے ترجمان نے واضح کیاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ،اور میونسپل کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے قیادت میں سرگرداں عمل ہے عوام کی خدمت ہی اصل عبادت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں