سٹوڈنٹس کو پیغام ہے کہ کرونا کے حوالے سے حکومتی تدابیر سے عوام کو آگاہ کرے۔پرووسٹ یونیورسٹی آف پشاور
پشاور(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کے اعلی تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف پشاور کے پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل شیر خان نے کہا کہ کرونا وائرس اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے فوری انسانیت کیلئے ایک امتحان ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کا علاج صرف قرآن مجید ہے اس وقت ہم سب کو اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں اپنے گناہوں اور غلطیوں کی معافی اور دعا کرنی چاہئےتا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفت سے پوری انسانیت کو نجات مل سکے اللہ کا عذاب تب آتا ہے جب برے اعمال میں اضافہ ہوتا ہے غریب کو اپنا بنیادی حق نہیں ملتا اس وقت اللہ کا عذاب مسلط ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے لیکن پھر بھی انسانیت مری ہوئی ہے انسانیت کو جگانا چایئے غریب اور یتیم لوگوں کی مدد کرنی چاہئے یونیورسٹی آف پشاور کے پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل شیر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ذریعے یونیورسٹی آف پشاور کے تمام سٹوڈنٹس سے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی تدابیر سے اپنے حلقے کے عوام کو آگاہ کرے کہ کرونا وائرس کا خاتمہ گھر بیٹھنے اور بار بار چہرہ اور ہاتھ دھونے سے ممکن ہے اس کے ساتھ ساتھ کیٹس کا استعمال بھی از حد ضروری ہے کام کے بغیر بازار جاننے سے گریز کرے اور زیادہ رش کی جگہ پر جانے سے بھی اجتناب کرے تا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور آفت سے تمام مسلمانوں کو نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کو معفرت نصیب فرمائے اور کرونا وائرس سے متاثر افراد کو اللہ تعالی صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین