ساہیوال(آصف ندیم)تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں مقامی صحافی ٹی وی چینل کے نمائندے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات 2 نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،2 موبائل فون ،نقدی اور انگوٹھی چاندی لوٹ کر فرار پولیس حسب واریت 2 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی تفضیلات کے مطابق مقامی صحافی نجی ٹی وی چینل کے نمائندے ارشد فریدی گزشتہ روز رات موٹر سائکل پر اپنے رشتے داروں کے گھر جا رہا تھا کہ 91 نائن کے قریب دو ڈاکووں نے اچانک فصل سے نکل کر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ،2 موبائل فون،نقدی اور چاندی کی انگوٹھی کل مالیت 1 لاکھ 17 ہزار روپے چھین لیئے اور فرار ہوگئے پولیس کو 15 پر کال کی گئی تو پولیس ڈیرہ رحیم حسب روایت 2 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی پولیس تاحال ڈاکووں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
