(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن نے رائل انفرمری ہسپتال مانچسٹر کے بعد اب سیلفورڈ رائل ہسپتال میں بھی NHS سٹاف کے لئے امدادی سامان پہنچا دیا۔ سیلفورڈ رائل ہسپتال کے کڈنی ڈیپارٹمنٹ میں اشیائے خوردنی اور سینی ٹائزر، ہینڈ واش، وغیرہ کی ضرورت تھی۔ لہذا مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کے سیکرٹری تنزیل کی نگرانی میں ان کی ٹیم نے NHS Salford Hospital کے سٹاف کو چائے کی پتی ، کافی، دودھ ، چینی ، چاکلیٹ، کرپس، ہینڈ سنیٹائزر، ہینڈ واش اور دیگر ضروری اشیاء بطور تحفہ دیں جنھیں وصول کرنے پر سٹاف نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کڈنی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا