ساہیوال چوہدری آصف ندیم…چیچہ وطنی: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ۔تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے بلاک نمبر 6 میں علی نامی نوجوان کا اسی محلے کے نوجوان شیخ عبداللہ کے ساتھ کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئ جس پر طیش میں آ کر علی نامی نوجوان نے شیخ عبداللہ ولد فیاض پر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے شیخ عبداللہ شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو 1122 نے فوری امدادی کاروائ کرتے ہوئے زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت میں زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی گردن پر 2 گولیاں لگیں اور اسکی حالت نازک بتائ جا رہی ہے دوسری طرف فائرنگ کرنے والا نوجوان بدنام زمانہ منشیات فروش فیجے کا بیٹا بتایا جا رہا ہے جو کہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔
