جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع لانڈھی کے قریب جنگل سے قادر پور کے رہائشی سرکاری ملازم احمد علی کھوسو کی تشدد زدہ لاش ملی ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ہسپتال پہنچائی ڈاکٹر کے مطابق گلے میں رسے ڈال کر احمد علی کو قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے ورثاء کے مطابق احمد علی دو روز سے لا پتہ تھا قاتل کی تلاش کے لئے ورثاء نے کھوجی کتوں کی مدد لی ہے کتوں کی نشاندہی پر ایک ملزم ارسلان کھوسو کو گرفتار کیا گیا ہے،تاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔
