واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے کی صورت میں ایرانی بوٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں ایرانی بوٹس کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو دھمکانے کے حوالے سے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی