پنجاب کے تمام یوٹیلیٹی سٹور احتجاجاً بند

Spread the love

نمائندہ خصوصی کھیوڑہ…
۔۔آج پنجاب کے تمام یوٹیلیٹی سٹور احتجاجاً بند ہیں.سٹور ملازمین کامطالبہ ہے کہ پچھلے چار سال سےہمارے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ جب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے ہم مسلسل ڈیوٹی پر ہیں جبکہ ہمیں کورونا وائرس کے پیش نظر ہماری سیفٹی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔۔
ہم اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اس لیے آج تحصیل پنڈدادنخان کے بھی تمام یوٹیلیٹی سٹور بند ہیں… ہم حکومت وقت سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد از جلد ہمارے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ یوٹیلیٹی سٹور کھل جاہیں اور عوام رمضان المبارک کی خریداری کر سکیں..
یوٹیلٹی سٹور کی رمضان سے ایک دن قبل بندش سے ہزاروں صارفین پریشان ہو رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں