اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے کیونکہ مسلمان تقویٰ اختیار کریں،فیصل محمود

Spread the love

معروف سیاسی ,سماجی,سپورٹس شخصیت اور نعت کونسلUK کے جنرل سکریٹری مرزا فیصل محمود نے کہا اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے کیونکہ مسلمان تقویٰ اختیار کریں یعنی متقی اور پرھیز گار بن جائیں اور یہ کیفیت رمضان میں مسلمانوں کی ہوتی ھے ۔اس بات پر غور کریں جب انسان روزہ رکھتا ھے اگر چاھے تو چھپ کر کھا پی بھی سکتا ھے مگر یہ فکر ہوتی ھے میرا خالق میرا مالک مجھے دیکھ رھا ھے اور وضو کر تے وقت بھی یہی خیال آتا ھے کہیں پانی کا ایک قطرہ بھی حلق سے نیچے نا اتر جائے ۔یہی کیفیت ھم زندگی کے ھر معاملے میں نا صرف رمضان بلکہ رمضان کے بعد بھی رکھنی ھے۔اللہ تبارک وتعالی رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے صدقے عالم السلام پر آپنا خصوصی کرم فرماتے ہوئے ھمارے گناہوں اور خطاووں کو معاف فرماے اور ھم سے راضی ہو جائے اور کرونا بیماری جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ھے ۔یا الہی تو چیز پر قادر تو جب تو کسی چیز کا ارادہ کرتا ھے تو اسے کہتا ھے ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔یا الٰہی اس کرونا اور دیگر بیماریوں, برائیوں اور گناہوں کی بیماریوں سے ھمیں بچا دے اور جو مسلمان فوت ہو چکیں ھیں ان کی بے حساب مغفرت فرما ,تمام بیمار وں کو شفاء قلی عطا فرما ۔ یاالہی ھم سے راضی ہو جا! ھم سے راضی ہو ! بے شک تیری رحمت بہت بڑی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں