جدوجہد اور محنت سے انسان اپنے مقصد اور مشن میں کامیاب ہو سکتا ہے۔آئی ٹی ایکسپرٹ وموٹیویشنل اسپیکر
یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والا معذور آئی ٹی ایکسپرٹ و موٹیویشنل اسپیکر سید عمیر نے کہا کہ معذوروں کو ہار نہیں بلکہ محنت اور جدوجہد کرنی چاہیے کیونکہ انسان کی محنت اور جدوجہد کبھی بھی ضائع نہیں ہوتی جب انسان محنت کرتا ہے تب اپنے مقصد اور مشن میں کامیاب ہوتا ہے اور ایک دن وہ انسان اپنے مقصد تک پہنچتا بھی ہے اس لئے معذوری اللہ کی طرف سے ہوتی ہے لیکن جب معذوری میں انسان اللہ کی عبادت کرتا ہے تو اللہ اسکو اپنے مقصد میں کامیاب کرتا ہے پاکستانی معذور آئی ٹی ایکسپرٹ وموٹیویشنل اسپیکر سید عمیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ معذوری انسان کی کسی کام کی رکاوٹ نہیں بن سکتی انہوں نے کہا کہ آج ایسا وقت آگیا ہے کہ انسان کسی بھی حال میں خوش نہیں ہے لیکن یہ انسان کی نا شکری ہے انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ نے ہمیں ایک انسان تو بنایا ہے سید عمیر نے کہا کہ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم گھر میں بیٹھ کر حاصل کی ،پیدائشی معذوری کے باوجود بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور حصول تعلیم کا سفر جاری رکھا انہوں نے پاکستانی معذور افراد سے بھی مطالبہ کیا کہ معذور افراد تعلیم حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم نوجوان نسل کیلئے ایک اہم ہتھیار ہے اس ہتھیار کی وجہ سے اپ ملک و قوم کیلئے لڑ سکتے ہے اور ملک وقوم کی خدمت بھی کر سکتے ہیں موٹیویشنل اسپیکر سید عمیر نے کہا کہ آج کل پوری دنیا میں کرونا وائرس کا مسئلہ چل رہا ہے لاکھوں افراد متاثر اور لاکھوں کے تعداد میں اموات ہوئی کرونا وائرس اللہ کی طرف سے ایک عذاب ہے جو اس وقت انسانیت پر مسلط ہوا ہے اللہ کا عذاب تب آتا ہے جب برے اعمال میں اضافہ ہوتا ہے اللہ ہم سب کو برے اعمال کرنے سے نجات اور تحفظ عطا کرے تا کہ کرونا وائرس جیسے علمی وبا سے انسانیت کو نجات مل سکے اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکامات اور محمد رسول اللہ کی تعلیمات پر بھی عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ انسانیت کو کرونا جیسی علمی وبا اور آفت سے نجات مل سکے۔