نور ی آباد کے قریب جیکب آباد کا خاندان حادثے کا شکار،رجب علی بیوی بیٹے رشتے دار سمیت جابحق

Spread the love

نور ی آباد کے قریب جیکب آباد کا خاندان حادثے کا شکار،رجب علی بیوی بیٹے رشتے دار سمیت جابخق،ایک بیٹا زخمی کراچی ہسپتال منتقل

بیوی کی تدفین کراچی میں ہوئی،رجب علی سمیت تین کی تدفین جیکب آباد میں کی گئی،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے بولان محلہ کے رہائشی کیہر برادری سے تعلق رکھنے والے رجب علی کیہر اپنی زوجہ بیٹے اور عزیز سمیت نوری آباد کے قریب جیکب آباد سے کراچی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے کار پنچر ہونے کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی اور مکمل تباہ ہو گئی حادثے کے نتیجے میں 35سالہ رجب علی,5سالہ واسع اور رشتیدار 13سالہ اسرار احمد موقع پر فوت ہو گیا جبکہ بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی جبکہ 7سالہ بیٹا عادل رافع کراچی کی ہسپتال میں ز یر علاج ہے حادثے کا شکار ایک ہی خاندان کی تین میتیں جب جیکب آباد کے بولان محلہ گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا اور ماحول سوگوار ہو گیا نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تدفین میہر شاہ قبرستان میں کی گئی رجب علی کی زوجہ کی تدفین کراچی میں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں