ڈپٹی کمشنر جہلم نے رمضان المبارک میں بغیر پروٹوکول،بھیس بدل کر شاپنگ کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان المبارک میں بغیر پروٹوکول،بھیس بدل کر شاپنگ۔سرکاری نرخوں کا جائزہ لیا، خلاف ورزی پر تین دوکاندار وں پر ایف آئی آر،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان المبارک میں قیمتوں کی پڑتال اور انکی مونیٹرنگ کے لئے بغیر پروٹوکول،بغیر عینک بھیس بدل کر، پرائیویٹ گاڑی میں شہر میں نکل پڑے۔ انہوں نے سبزی اور پھلوں کی متعدد دکانوں پر عام شہری بن کر خریداری کی، انہوں نے سبزی فروٹ کی قیمتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور شہریوں کے ساتھ گھل مل کر ان کے مسائل معلوم کرتے رہے، پرانی سبزی منڈی عقب شاندار چوک میں مہنگے داموں ٹماٹر، کیلا اور آلو بیچنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ ڈپٹی کمشنرسیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرجہلم ذوالفقار احمد نے تین دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ بھیس بدل کر کارروائی کرنے کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عام آدمی کے مسائل کو سمجھنا ہے، یہ سلسلہ اب جاری رہے گا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دیگر مارکیٹوں اور زائد قیمتیں وصول کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو شہریوں نے بہت سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں