ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے رمضان المبارک سے ایک روزہ قبل اچانک آلو اور لیموں کی قیمتیں آسمان پر پہنچادیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے رمضان المبارک سے ایک روزہ قبل اچانک آلو اور لیموں کی قیمتیں آسمان پر پہنچادیں۔شہریوں کے مطابق سبزی منڈی میں بیٹھا مافیا جانتا ہے کہ اس مہینے ان اشیاء کا استعمال بڑھ جاتا ہے اسی لئے گزشتہ روز آلو 50 روپے کی بجائے 70 روپے فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، جبکہ لیموں 350 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو فروخت شروع کر رکھی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی رسمی پرائس لسٹ میں بدستور آلو55تا 45روپے اور لیمن 340روپے فی کلومقرر کررکھا ہے، اس کے علاوہ حکومت پنجاب کے حکم پر دکانداروں کو دس روپے میں فروخت کی جانے والی پرائس لسٹ میں درج کوئی ایک چیز بھی لکھے گئے داموں پر فروخت نہیں کی جارہی۔ سرکاری لسٹ کے مطابق شملہ مرچ20روپے کلو جبکہ فروخت 60روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم پرائس کنٹرول لسٹ پر نمبر تحریر کرنے کی بجائے شکایت سیل کا قیام عمل میں لائیں، شکایت سیل کے انچارج کے اختیارات مجسٹریٹس کے برابر ہونے چاہیں تاکہ مہنگے داموں ناقص و غیرمعیاری سبزیاں و پھل فروٹ فروخت کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے تاکہ گرانفروشی لوٹ مارکا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں