رمضان المبارک کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم ) رمضان المبارک کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ماہ رمضان کے موقع پر حفاظتی انتظامات کرنا اور امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان نے اپنے آفس کے میٹنگ روم میں ضلع ہذا کےSDPOs اور SHOsسے رمضان المبارک کی سیکیورٹی اور کرائم کے حوالے سے میٹنگ کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں پرکل 645پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ 74قومی رضا کار اور والینٹیئرڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جس میں 3ڈی ایس پیز، 17انسپکٹرز،100سب انسپکٹرزواسسٹنٹ سب انسپکٹرز،347ہیڈ کنسٹیبلان وکنسٹیبلان اور108ایلیٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ دفتر پولیس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے رمضان المبارک کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور صبر کی تلقین کرتا ہے۔ ضلع بھر میں نماز تراویح کے موقع پر مساجد کے باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام اہم مساجد اور امام بارگاہ ہائے میں نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تمام نمازوں خصوصاً نماز تراویح،جمعۃ المبارک، شب قدر اور جمعۃ الوداع کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کے اندر اہم مقامات، مساجد ہائے اور امام بارگاہوں سے ملحق تمام اہم چوکوں، روٹس، داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کر یں گے۔ملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کر تے ہو ئے سختی سے احکامات پر عمل درآمد کروائیں گے۔آخر میں عوام الناس کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرکرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ: ترجمان پولیس ضلع ساہیوال
مورخہ 25.04.2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں