کشمیریوں پر انڈین فورسز و مودی حکومت کی ظالمانہ بر بریت کو ختم کروانے ہر اقوام متحدہ اور پوری دنیا بے بس-

Spread the love

خالد چوہدری:

مقدس ماہ رمضان میں بھی مقبوضہ کشمیریوں پر انڈین آرمی کی ظالمانہ بربریت نہ رک سکی۔ مودی حکومت و انڈین فورسز کی ظالمانہ بربریت پر تحریک کشمیر یوکے و یورپ،کشمیری ایسوسی ایشن روچڈیل کی پرزور مذمت۔

اقوام متحدہ اور اقوام عالم بے بس کشمیریوں پر انڈین فوج کے ظلم ستم پر
خاموش تمشائی بنے بیٹھے ہیں

آج وادی لیپہ کے نواحی گاوں گھاسلہ کے 15سالہ ذیشان عباسی انڈیا کی طرف سے پھینکے گیے کلسٹر بم سے شدید زخمی ہو گیااوراپنے داہیں ہاتھ سے معذور ہو گیا FTCلیپہ نے فرسٹ ایڈ کے بعد مظفرآباد CMH ریفر کر دیا-
تحریک کشمیر یو کے و یورپ اور کشمیری ایسوسی ایشن روچڈیل اقوام متحدہ ،یورپین یونین،امریکہ و برطانیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کشمیریوں کو مودی سرکار و ظالم انڈین فورسز سے نجات دلائی جائے۔ تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں