جیکب آباد کے محکمہ بہبود آباد ی کے میل موبلائزرس کو 8 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،محکمہ خزانہ نے بجٹ جاری نہ کی ملازم فاقہ کشی میں مبتلا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائزرس کا آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کے باعث ملازم سخت پریشان ہیں محکمہ بہبودآباد ی کے میل موبلائزرس رجب علی،دوست محمد،عبدالخالق اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے ہماری تنخواہیں نہیں ہوئی ہیں خزانہ آفیس میں بل بھی جمع کرا دیئے ہیں روز چکر لگانے پر مجبور ہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں فاقہ کشی میں مبتلا ہیں کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ،وزیر صحت،وزیر خزانہ سے مطالبا کیا ہے کہ نوٹیس لیکر تنخواہیں جاری کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں