برطانیہ بھر میں مسلمان کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی شرح انتہائی تیزی سے بڑھ گئی

Spread the love

راچڈیل (عارف چودھری)

برطانیہ بھر میں جب سے ایشیائی مسلمان کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین بارے سائنسی و مذہبی پہلوؤں بارے آگاہی دی گئ اسکے بعد مسلمان کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی شرح انتہائی تیزی سے بڑھ گئ ۔ کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر راچڈیل میں کلینک کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کشمیر یوتھ پروجیکٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے لیے آنے پر انتہائی خوش ہوں ہمیں اپنی کمیونٹی سی یہی توقع تھی امید ہے ویکسین لگوانے سے مستقبل میں اس سے بچا جا سکے گا۔ راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر بریٹ لی نے کہا کے ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاروں سے بے حد متاثر ہیں . کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ آج میں نے بھی ویکسین لگوائ ہے کوئ برے اثرات مرتب نہیں ہوتے سب لوگوں کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ راچڈیل کونسل ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر کیبنٹ کمیٹی کے رکن کونسلر افتخار نے کہا کہ لوگوں کی لمبی قطاروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کمیونٹی کے اندر کس قدر شعور اجاگر ہوا ہے کہ ہماری کمیونٹی کی بڑی تعداد ویکسین لگوا رہی ہے ۔ کونسلر علی احمد نے کہا کہ لوگ ویکسین بارے آگاہی ہے اور جب کمیونٹی میں آکر انہیں ویکسین لگوائی جائے تو وہ بخوشی لگواتے ہیں ۔ سابق مئیر کونسلر سلطان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں گے تو صحت مند اور خوش رہیں گے۔ کونسلر آفتاب حسین نے کمیونٹی سے کہا کہ جب بھی این ایچ ایس سے ویکسن کا خط ملے اپنی ویکسین لگوائیں یہ بہت ضروری ھےویکسین لگنے سے بر طانیہ میں کرونا کا ریٹ بہت نیچے آگیا ھے

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے برطانیہ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی میں ویکسین لگوانے کی شرح میں  تیزی سے اضافہ کمیونٹی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں