حکومت وقت مساجد کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل کریں۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سوات
سوات(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ سوات غفران خان نے کہا کہ مساجد میں ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کی نہیں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ احساس فنڈ اور دیگر راشن فنڈ سے ابھی تک مستحق افراد محرومی کا شکار ہے جو حکومت وقت کی طرف سے غریبوں کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں 100 فیصد میں 3 فیصد مستحق افراد کو مل گئی باقی پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹائیگر فورس کو راشن پیکیج میم شامل کیا ہے اور اس پر سیاست کر رہے ہے اور جب عملی وقت آیا تو حکومت کو مساجد کے ڈیوٹی کیلئے اساتذہ یاد آگئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت عوامی مسائل اور کرونا وائرس کے مسئلے میں سنجیدہ نہیں اس لئے روز بروز کرونا وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے تحریک انصاف والوں کو انسانوں کی زندگی کی فکر نہیں لیکن سیاست بچانے کی فکر زیادہ ہے جو ملکی عوام کے ساتھ زیادتی ہے مسلم لیگ ن سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ سوات غفران خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، اور انکی ٹائیگر فورس کو اس وقت عملی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے سیاست بعد میں بھی کی جا سکتی ہے اگر زندگی رہی تو انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈون کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی طرف گمزان ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔