منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم ..آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل مظہر احمد گوندل کی سربراہی میں تھانہ کمیر کےکرائم فائٹر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ کی اپنی ٹیم کےہمراہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے کاروائی
ایس ایچ او تھانہ کمیر چوہدری اللہ دتہ۔نے ایس آئی حاجی بشیر احمد کمبوہ۔محمد خالد محمود اے ایس آئی اورجوانوں کےہمراہ ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ا۔ اکرم ولد ممتاز قوم دلو سکنہ 121/9L کو گرفتار کرکےاس سے چالو بھٹی شراب اور 48 لیٹر کشید شدہ شراب اور 50 لیٹر لاہن برآمد کرکے مقدمہ نمبر195/20 درج کردیا
2۔قاسم عرف قاسو چورا ولد منشاء سکنہ 121/9L کوگرفتارکرکے اس سے 2025 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ 196/20 درج کردیا۔دونوں ملزمان کو درج شدہ مقدمات میں ساہیوال سینٹر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔شہر کی تمام سماجی وفلاحی تنظیموں اور معززین علاقہ نے پولیس تھانہ کمیر کی اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور پولیس تھانہ کمیر پر عتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں