رمضان المبارک میں مومنین کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے،سید عطاء اللہ شاہ بخاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں والا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں مومنین کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے اللہ رب العزت رحمت کے سارے دروازے کھول دیتے ہیں اور شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے، روزہ خالق و مخلوق کے درمیان پوشیدہ عمل ہے اور روزہ اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، خالق کائنات کا فرمان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دونگا۔ ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہی وہ پاک مہینہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے رمضان المبارک کے ایک روزے کی اسلام میں اتنی اہمیت و فضیلت ہے کہ اگر وہ چھوڑ دیا جائے تو چاہے ساری زندگی انسان روزے رکھتا رہے اس ایک فرض روزے کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا، سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی آخر الزماں ﷺ کے امتی ہیں اور ہمارے اوپر انعام و اکرام کی بارش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ روزہ نفس پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہے یہ انسان کو صبر سکھلاتا ہے یہ ماہ مبارک نیکیوں کی لوٹ سیل کا مہینہ ہے، جس میں سنت کا ثواب فرض اور فرض کا ثواب 70گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں