جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) جہلم ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کچہری چوک میں موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انچارج یوٹیلٹی سٹورز، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم حامد بھٹی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر جہلم عثمان سندھو اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر جہلم میں موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا ہے،ابتدائی طور پر ایک ٹرک پر مشتمل موبائل یوٹیلٹی سٹور ضلع کے مختلف علاقوں میں عوام کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرے گا، انہوں نے بتایا ہے کہ اس موبائل یوٹیلٹی اسٹور کی بدولت عوام کو 21 اشیاء ضروریہ پر حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کیا گیا ہے عوام الناس کو موجودہ حالات کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو انکی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے جہلم سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی موبائل یوٹیلٹی اسٹورز بنائے گئے ہیں۔
