جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس تھانہ لِلہ نے اغواء برائے تاوان کے 4کس ملزمان گرفتار کر لیے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں علاقہ تھانہ للہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سلیم خٹک DSP/SDPOپنڈدادنخان سرکل،انسپکٹر منظور احمد SHOتھانہ للہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔جس پر انسپکٹر منظور احمد SHOتھانہ للہ، سب انسپکٹر مظہر حسین شاہ تھانہ للہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ للہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد سلیم تھانہ للہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 21مورخہ 2020-02-27بجرم 365-A/392/411ت پ تھانہ للہ میں ملوث 4 کس ملزمان 1۔ثاقب رحمن ولد راسب خان 2۔محمد کامران ولد حاجی بھائی خان 3۔محمد ارشد ولد محمد امین 4۔اظہر حسین ولد نذر حسین سکنائے للہ بھیرہ جہلم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان سے اسلحہ آتشیں اورمال مسروقہ رقم و موبائل فونزبھی برآمد کر لیے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے DSP/SDPOپنڈدادنخان سرکل،SHOتھانہ لِلہ، تفتیشی افسران اور ان کی ٹیم کے لیے بھرپور شاباش
