کرونا وائرس نوسرباز میدان میں آگئے جعلی ہیلتھ انسپیکٹر

Spread the love

پنڈ دادن خان(راشدخان)
کرونا وائرس نوسرباز میدان میں آگئے جعلی ہیلتھ انسپیکٹر گرفتار تفصیلات کے ملکوال کا رہاشی محمد ااظہر نےکرونا وائرس کی وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کا جعلی انسپیکٹر بن کر موضع ساووال میں دوکانداروں سے ایس او پیز چیک کر رہا تھا اور جس دوکاندار کے پاس گلوزماسک اور سیناٹیزر نہ ہوتا تو اس کی دوکان سیل کرنے کی دھمکی دیتا اور پھر ایک ہزار پندرہ سو روپے لے کر چھوڑ دیتا اس نوسرباز کی لوٹ مار کی اطلاح پولیس کو ملی ایس ایچ او ملک نواز نے پولیس ٹیم کے زریعے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او ملک نواز نے وکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے نوسرباروں سے ہوشیار رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں