مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شبیر کا کڑوی اور راجہ ظہیر کاکڑوی کے اعزازمیں بر یڈ فورڈ میں افطاری کا اہتمام

Spread the love

بریڈ فورڈ کی کاروباری سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ شبیر اختر کی جانب سے اولڈھم کی کاروباری سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شبیر کا کڑوی اور راجہ ظہیر کاکڑوی کے اعزازمیں بر یڈ فورڈ اپنے گھر میں افطاری کا اہتمام کیا.

بریڈ فورڈ ( عارف چودھری)بر یڈ فورڈ کی معروف سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیت ڈاکٹر راجہ شبیر اختر کی جانب سے مسلم لیگ ن بر طانیہ کے راہنما راجہ شبیر کاکڑوی راجہ ظہیر کاکڑوی اور دوستوں کے اعزاز میں روزہ افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا روزہ افطار ڈنر کی محفل میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات جن میں سماجی سیاسی راہنما راجہ خالد محمود نوجوان ریحان محمود – دیان راجہ نے شامل ہو کر لذیذ کھانوں سے روزہ افطار کیا
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شبیر کاکڑوی نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے اور اس میں روزہ افطار کرانا بہت بڑا اجر و ثواب کا کام ہے تمام احباب نے  ڈاکٹر راجہ شبیر اختر کا افطار ڈنر تقریب میں دعوت دینے پر شکریہ
ادا کیا   

روزہ افطار پارٹی کے بعد میزبان ڈاکٹر راجہ شبیر اختر کا تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وطن عزیز پاکستان میں امن اور سلامتی کے خواں ہیں اور پروردگار سے دعا کرتے ہیں جلد پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو 
روزہ افطار ڈنر تقریب کے  اختتام پر راجہ خالد محمود نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئیے خصوصی دعا کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں