جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی برادری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد اور حفاظتی سامان مہیا کریں، موجودہ وبائی صورتحال میں صحافی برادری بھی فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں، صحافی برادری کورونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شعور و آگاہی کی بیداری کے لئے اپنا بھرپور کردادا کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری صحافتی برادری اس موجود وبائی صورتحال میں پاک افواج، پولیس، ڈاکٹرزاور رریسکیو1122 کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، اس وبائی صورتحال میں صحافی برادری فرنٹ لائن پر اداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں، مگرحکومت کی جانب سے صحافیوں کو زبانی جمع خرچ اور دعوؤں کے ساتھ یکسر نظر انداز کیا جا رہاہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چھوٹے شہروں کی صحافتی تنظیموں کو کوئی حفاظتی سامان مہیا نہ کرنا شعبہ صحافت کے ساتھ زیادتی اور لمحہ فکریہ ہے، ان حالات میں صحافی اس وباء کا آسانی سے شکار ہوسکتے ہیں، صحافیوں کے پاس جو سرجیکل ماسک موجود ہوتے ہیں وہ زیادہ تر بازار سے خرید ے گئے یا کپڑے سے تیار کئے گئے ہوتے ہیں،چوہدری عابد محمود نے وزیرا عظم پاکستان، عمران خان، وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرصحافی رپورٹنگ کے سلسلے میں بازاروں، پولیس اسٹیشنز، ہسپتالوں،مضافاتی علاقوں میں جاتے ہیں جس سے انہیں کورونا وائرس لگنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
