حافظ آباد میں بیوی نے مبینہ طورپرگھریلو ناچاقی پر خاوند کو ڈنڈے مار کرقتل کردیا۔
حافظ آباد کے علاقے مٹم کے رہائشی 50 سالہ منیر احمد کی فرزانہ کوثر سے 27 سال قبل شادی ہوئی اور ان کے تین بچے تھے، منیر احمد کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ بیوی کو گھرسے باہر جانے سے منع کرتا تھا۔
رات کے وقت منیر احمد اپنے گھر میں سو رہا تھا کی اس کی بیوی فرزانہ کوثر نے ڈنڈے کے وار سےخاوند کو قتل کردیا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جب کہ مقتول کے بھائی عاشق حسین کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا