(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن نے اس مرتبہ بھی کو رونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باوجود رمضان شریف میں بے گھر لوگوں اور کو رونا وائرس کی وجہ سے نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کا کام جاری رکھا۔ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن گذشتہ کئی سالوں سے بےگھر لوگوں میں بغیر مذہب اور رنگ ونسل کی تفریق کے پیکا ڈلی گارڈن مانچسٹر میں کھانا تقسیم کرتی چلی آرہی ہے اور رمضان کا پورا مہینہ موسم کی خرابی کے باوجود کھانا تقسیم کرتی ہے ۔ ہر مذہب اور ہر نسل کے لوگ اس پورے مہینے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں اور آرگنائزیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن ایک ایسی چیرٹی ہے کہ جو برطانیہ ، پاکستان ، افریقہ یا کسی ملک میں جب بھی آفت یا مصیبت آئی ہو وھاں مصطفائیہ شریف کی پوری ٹیم متحرک نظر آتی ہے۔