ضلعی سٹیشن فائر آفیسران کا اچانک سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کا دورہ

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) ضلعی سٹیشن فائر آفیسران کا اچانک سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کا دورہ، آگ بجھانے کیلئے معیاری آلات اور ، ری فلنگ کا مناسب انتظام پر اطمینان کااظہار، گلگت بلتستان کو حادثاتی طور ہر لگنے والی آگ سے قابو پانے میں مدد ملے گی، اپنے اضلاع میں آگ بجھانے او ر سکیورٹی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے خدمات لیں گے تاکہ تمام اضلاع میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے ملٹی پرپز کے حامل معیاری آلات کی تنصیب کوحکومتی ترجیحات پرمن و عن عملدرآمد یقینی بنائیں گے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ جن چیزوں کیلئے ہم اسلام آباد میں در بدر کی ٹھوکریں کھار ہے تھے اب وہ ہمارے گھر کی دہلیز پر مل اسی قیمت پر مل رہی ہیں،ہم یقین دلاتے ہیں کہ ضلعی فائر اسٹیشن آفسز سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، یہ باتیں ضلعی اسٹیشن فائر آفیسران، ضلع گلگت محمد عبداللہ، ضلع سکردو کے ناصر حسین، ضلع دیامر کے عنایت اللہ، ضلع استور کے جان عالم اور ضلع غذر کے جعفر حسین نے City Fire and sefty service کے مرکزی دفتر اور Fire Refilling centre کے تفصیلی دورہ اور معائینہ کے بعد مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایک ہی پلیٹ فارم کے تلے آگ بجھانے کیلئے معیار ی اور ملٹی پرپز کے حامل جدید آلات موجود ہیں اور سکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے جدید اور معیاری CCTV کیمروں کی موجود گی باعث اطمینان ہے تاکہ انتظامیہ بوقت ضرورت معیاری اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے ادارتی احکامات پر سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کی خدمات سے استعفادہ کرسکیں، بعد ازاں ضلعی سٹیشن فائر آفیسران کے دورہ کے موقع پر ضلعی فائر اینڈ سیفٹی سر وسز کے منیجنگ ڈائریکٹر نوشاد علی شانی نے کمپنی کے جانب سے فراہم کی جانے والی معیاری اور جدید ملٹی پرپز کے حامل آگ بجھانے والے آلات کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگا کیا اور انہیں بتایاکہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ آگ بجھانے والی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کیلئے دستیاب سہولیات بھی مہیا کی گئیں ہیں جوکہ گزشتہ 04 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ اب تک نامی گرانی سرکاری اداروں نے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کے خدمات حاصل کرچکی ہیں اور نجی و رہائشی مقاصد کے تحت آگ بجھانے والے جدید آلات کی تنصیف کرچکے ہیں شہر اور کاروباریسکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے جدیدکیمروں کی تنصیف بھی کرچکے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ شہری اب باشعور اور زمہ داری کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں جسکے باعث گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جدید آگ بجھانے والے معیاری آلات کی تنصیف کے ساتھ گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کیلئے ہماری کمپنی کی خدمات حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت چاہے تو ہماری خدمات حاصل کرسکتی ہیں ہماری کمپنی واحد ادارہ ہے کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں آگ بجھانے والے تمام ضرویات پر مشتمل کٹ فراہم کرتی ہے جس میں فائر بلانکٹ، فائر بال، جدید فائرہائیڈرنس سسٹم کی تنصیف سمیت دیگر اہم اقدامات شامل ہے واضح رہے کہ ضلعی فائرآفیسران نے اتوار کے روز کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے جدید آگ بجھانے اور ری فلنگ پلانٹ کابھی دورہ کیا جبکہ جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے سلسلے میں بریفنگ بھی لی۔ سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کمپنی کا عوام کے اعتماد کے حصول کیلئے کم منافع اور معیاری ایکیوپمنٹ کی فراہمی ترجیح ہے، جو کام اسلام آباد میں ہوتا تھا اسکی سہولت اب سٹی فائر گلگت میں فراہم کررہی ہے جوکہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کم قیمت پر معیاری اور جدید آلات کی فراہمی کمپنی کی خصوصیات میں شامل ہے اوریہ ترجیح جاری رہے گی۔ بعد ازاں بریفنگ کے آخر میں کمپنی کے جانب سے منجنگ ڈائیریکٹر نوشاد علی شانی نے تمام ضلعی اسٹیشن فائر آفیسران کو کمپنی کے تشہیر کیلئے مونوگورام پرمشتمل بال پوائینٹ اور وال واچ پر مشتمل تحائف تقسیم کئے۔ SFOs نے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے جانب سے عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں