









اردو گلوبل نیٹ ورک (رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) کے سی ای او اور بیورو چیف صابرہ ناہید کی دعوت پر لارڈ میئر پریسٹن جناب جاوید اقبال نے اوپن کچن کا دورہ کیا ۔ لارڈ میئر اور لیڈی میئرس کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اوپن کچن کے سرپرست اعلی شہزاد مرزا لارڈ میئر کو اوپن کچن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور انھیں تمام سٹالوں کا دورہ کروایا اور بتایا کہ نہ صرف یوکے بلکہ پوری دنیا میں یہ واحد ادارہ جو کہ پینڈنمگ کے دوران 450 دنوں سے نہ صرف مستحق افراد میں روزانہ پکا ہوا کھانا تقسیم کرتے ہیں بلکہ ہفتہ وار پورے ایک ہفتے کا داشن بھی مہیا کرتے ہیں ۔ جس میں دوھ ،ڈبل روٹی ، سیریل، سبزیاں، دالیں،پانی اور دیگر اشیاء خوردنی شامل ہیں۔ اس دوران لارڈ میئر جاوید اقبال اور میئرس نے مستحق افراد کی رجسٹریشن کی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔
اس موقع پر لارڈ میئر نے کیک کاٹا۔ اپنی تقریر میں انھوں نے اوپن کچن کے آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جو اپریل 2020 سے اب تک ضرورت مندوں کی مدد کرتا چلا آ رہا ہے جس کے لئے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ لیڈی میئرس نے انتظامیہ اور رضاکاروں کی محنت کی تعریف کی ۔ اس دوران عامر علی ، وسیم چوہدری ، صفدر صاحب اور دیگر کی خدمات کے اعتراف میں انھیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
