جہلم فورم ہر مشکل گھڑی میں بےسہارہ لوگوں کی راہبر

Spread the love

کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر

شکیل ڈار (بیوروچیف اردو گلوبل نیوز یوکے برمنگھم ) جہلم فورم ٹرسٹ جو کہ ایک رجسٹرڈ چیرٹی ہے ضلع جہلم کی عوام کی فلاح کے لئے مختلف پروجیکٹ اور کام کر رہی ہے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بہت سی فیملیز مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اس سلسلہ میں جہلم فورم کی بیرون ممالک برانچز جن میں لندن مانچسٹر لیڈز اسکاٹ لینڈ اور برمنگھم شامل ہیں نے اپنی طرف سےعطیات جہلم فورم جہلم کی ٹیم کو پہنچائیں ہیں اور وہاں کی لوکل ٹیم لاک ڈاؤن کے دوران حفاظتی سپرے میڈیکل امداد فوڈ پیکجز اور مالی امداد کر رہی ہے ۔اسی سلسلہ میں برمنگھم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر جناب مرزا محمد شریف صاحب کی طرف سے ان کے آبائی گاؤں کنتریلی میں تقریبا سو فیملیز کو مالی امداد دینے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئ جس میں چہلم فورم کے صدر ڈاکٹر عصمت جاوید جنرل سیکرٹری سید طاہر شاہ ایڈووکیٹ ۔حافظ سمیع کھوکھر ۔فرشاد کیانی ۔جبار بٹ اور بہت سے ممبران نے حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں