راچڈیل (عارف چوہدری)
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر پاسپورٹ سیکشن کے مینجر سردار غلام مصطفیٰ اپنی مدت تعیناتی پوری کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں ۔ راچڈیل کونسل کے مئیر عاصم رشید نے گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے انکی خدمات کو سراہاتے ہوئے مئیر آفس بلا کر خصوصی تعریفی سند پیش کی اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ جب سردار غلام مصطفیٰ کی بحیثیت مینیجر پاسپورٹ سیکشن پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر تعیناتی ہوئ تو اس وقت مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ تھا کمیونٹی کو عمرے کا ویزہ حاصل کرنے اور برطانوی امیگریشن کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا مسئلہ تھا انہوں نے ذاتی کاوشوں سے اس مسئلے کو حل کروایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ انکا مذید کہنا تھا کہ ہم برطانوی نژاد برطانوی شہری اور کونسلرز اور دیگر کمیونٹی راہنما پاکستانی قونصلیٹ کے ساتھ ملکر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ سردار غلام مصطفیٰ واپس پاکستان جاکر وزارت داخلہ کو تارکین وطن کو پیش آنے آنے والے مسائل کی جامع نشاندہی کریں گے اور ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے انکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے پاسپورٹ مینجر سردار غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کی جانب سے تعریفی سند ملنا کسی بھی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے میں راچڈیل کونسل مئیر عاصم رشید کے رفقاء اور کمیونٹی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پچھلے چھ برس پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحیثیت مینیجر پاسپورٹ سیکشن خدمات انجام دینے میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور جہاں راہنمائ کی ضرورت پیش آئی تو انہیں ہر وقت موجود پایا ان سب کے لیے دلی دعاگو ہوں کے ہماری کمیونٹی برطانوی معاشرے میں مذید کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کرے